Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ماہ نور صفدر اور اذان جبار کی نکاح کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوگی، اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا ہے۔
ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے طے پایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اذان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، جبار خالد فلور ملنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، نکاح کی تقریب شام 5 بجے جاتی اُمراء میں ہوگی۔
تقریب میں صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ طے پاگئی#ExpressNews #BreakingNews #LatestNews #LatestUpdates #newsupdates #MaryamNawaz pic.twitter.com/HxEZlJ9AY2
— Express News (@ExpressNewsPK) September 9, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل