Loading
پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہاؤس لاہور میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں جماعتوں نے واضح کیا کہ ملک کے استحکام کے لیے یہ اتحاد عارضی نہیں بلکہ دیرپا ہے۔
ترجمان گورنر پنجاب کے مطابق پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ، قمرالزمان کائرہ اور علی قاسم گیلانی شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ خان، سینیٹر / سینئر ایڈوائزر چیف منسٹر پنجاب انوشا رحمان، خواجہ سعد رفیق اور سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار ساہو بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ میٹنگ میں طے پانے والے متفقہ فیصلوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں جماعتوں نے باہمی مشاورت سے کوآرڈینیشن کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل