Sunday, September 13, 2026
 

ایپل کا پرانے آئی فونز کے لیے اہم فیچر مزید ایک سال تک جاری رکھنے فیصلہ

 



ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 18 پرو کی پریس ریلیز میں موجود ایک فٹ نوٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ پرانے آئی فون صارفین کے لیے مفت سیٹلائٹ فیچرز کی سہولت مزید ایک سال تک جاری رہے گی۔ اس توسیع کے بعد 2022 میں متعارف کرائے گئے آئی فون 14 سیریز سمیت دیگر مطابقت رکھنے والے ماڈلز کے صارفین کم از کم ایک سال مزید ایمرجنسی ایس او ایس وایا سیٹلائٹ، میسجز وایا سیٹلائٹ، فائنڈ مائی وایا سیٹلائٹ اور روڈ سائیڈ اسسٹنس وایا سیٹلائٹ جیسی سہولیات مفت استعمال کر سکیں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ آئی فون 9 ستمبر 2026 سے پہلے ایکٹیویٹ کیا گیا ہو۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ایپل نے آئی فون 14 سیریز کے لیے مفت سیٹلائٹ سروسز کی مدت میں توسیع کی ہے۔ اسی طرح آئی فون 15 سیریز کو بھی گزشتہ سال آئی فون 17 سیریز کے لانچ کے بعد پہلی مرتبہ اضافی مفت مدت دی گئی تھی۔ تازہ ترین توسیع آئی فون 16 سیریز کے لیے پہلی ہے۔ تاہم، ایپل اب بھی ان سیٹلائٹ سہولیات کو ’فری ٹرائل‘ قرار دیتا ہے جبکہ ٹرائل ختم ہونے کے بعد صارفین سے کتنی فیس وصول کی جائے گی، اس حوالے سے کمپنی نے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل