Loading
کراچی کے علاقے منگھوپیر نیو ناظم آباد پل پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکی خولہ یونس جاں بحق جبکہ اس کے 40 سالہ والد محمد یونس زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کار 13 سے 14 سالہ لڑکا چلا رہا تھا جسے موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی محمد یونس جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد ہیں۔ چھیپا ایمبولینس کے ذریعے زخمی باپ اور جاں بحق بیٹی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل