Sunday, September 13, 2026
 

کراچی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 17 گھنٹے بعد بجلی بحال، پانی کی فراہمی شروع

 



دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 17 گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی تاہم بجلی کی بندش کے باعث شہر کو 198 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 10 میں سے 8 پمپس کو فعال کرکے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کے تھری پمپس ہاؤس کے ایک فیڈر کی بجلی بحال کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے اقدامات جاری ہیں، بجلی کی مکمل بحالی کے بعد پانی کی فراہمی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل