Loading
شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیاجبکہ 3 ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے اسکیم تینتیس سرسید چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار2 مسلح ملزمان اسلحے کے زورپرشہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے اس دوران ڈاکؤوں نے مزاحمت پر پستول کا بٹ مارکرشہری کوزخمی کردیا.
اسی دوران سچل پولیس اورشاہین فورس کے جوان موقع پرپہنچ گئے جنہیں دیکھ کر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس پرپولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پرہلاک ہو گیا جبکہ اس کے زخمی کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا.
سچل پولیس کے مطابق ہلاک وزخمی حالت میں گرفتار ملزمان کوفوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا. ہلاک ملزم کی شناخت محمد یونس اورزخمی ملزم کی شناخت حکمت اللہ کے نام سے کی گئی.
ہلاک وزخمی ملزمان کے خلاف سےدوغیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موٹرسائیکل اورچھینے گئے4 موبائل فونزاورنقد رقم برآمد کرلی گئی.
شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے شارع فیصل ڈرگ روڈ انڈرپاس کے قریب مسلح ملزم موٹرسائیکل سوارشہری سے واردات کررہا تھا کہ پولیس بروقت موقع پہ پہنچ گئی.
پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم ارسلان زخمی حالت میں گرفتارکرکےاس کے قبضے سےاسلحہ، ایمونیشن، شہری سے چھینا گیا موبائل فون اورنقدی برآمد کرلیا.
ملزم کےزیرِاستعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کےتحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا،گرفتارزخمی ملزم کوفوری طورپرطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.
ادھر شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے ملیر ندی بند کے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع پر سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی.
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت عزیر شاہ ولد تاجیر شاہ کے نام سے کی گئی ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا ہے جبکہ اس کے فرار ساتھی کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے.
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت اسامہ ولد حبیب کے نام سے کی گئی،ہلاک ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ملزم کراچی کے مختلف تھانوں گلبرگ، رضویہ،عزیزآباد اورمبینہ ٹاؤن شامل ہے کی حدود میں پولیس مقابلوں اورڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل