Friday, October 23, 2026
 

معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑا اقدام

 



معروف سماجی شخصیت مرحوم  عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز کی رجسٹریشن عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ائیر ایمبولینس کے لیے خریدے گئے نئے جہاز کی رجسٹریشن AP-ASE کے نام سے رجسٹر کرلیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے ڈی جی  سول ایوی ایشن سے نئے جہاز کی رجسٹریشن عبدالستار ایدھی کے نام سے کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کا خریدا گئے نئے جہاز پر AP-ASE رجسٹریشن /سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز رجسٹر کرلیا، ،ذرائع نے کہا کہ سول ایوی ایشن سے منظوری کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے جہاز پر رجسٹریشن نمبر عبدالستار ایدھی کے نام سے پینٹ کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل