Loading
لاہور میں اسکوٹی سوار خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے موٹر سائیکل سوار ملزم نے تفتیشی ٹیم کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا۔
ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ معلوم نہیں تھا سکوٹی پر لڑکی سوار ہے، راستے نا دینے پر سارا معاملہ ہوا۔
تفتیشی ٹیم کو بیان میں ملزم نے بتایا کہ لڑکی نے جینز اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، جب واقعہ ہوا اس کے بعد پتہ چلا لڑکی ہے، سارا معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مزنگ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے اسکوٹی پر سوار خاتون کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل