Friday, October 23, 2026
 

اولمپکس 2028 کے کرکٹ کوالیفائرز، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تاریخوں کا اعلان

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027 سے 2031 کے درمیان ہونے والے بڑے کرکٹ ایونٹس کے شیڈول میں اہم تبدیلیوں اور نئی تاریخوں سے رکن ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے مردوں اور خواتین کے کوالیفائنگ مقابلے جنوری اور فروری میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2029 کا فائنل 8 سے 12 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ 2027 اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے درمیان شیڈول کیے گئے متعدد عالمی ایونٹس میں شامل ہے۔ اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی 2028 میں ہوگی جو 1904 کے بعد پہلی مرتبہ اس کھیل کی اولمپک مقابلوں میں شمولیت ہوگی۔ امریکی مردوں کی ٹیم براہ راست کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہے تاہم خواتین کی ٹیم کی شرکت عالمی رینکنگ کے معیار سے مشروط ہے۔ اگر امریکی خواتین ٹیم مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتری تو متبادل ٹیم کا فیصلہ فروری 2027 میں ہونے والی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مزید برآں، خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 ستمبر سے یکم اکتوبر 2028 تک پاکستان میں جبکہ مردوں کا ایونٹ 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل