Loading
عالمی سطح پر غیر یقینی ماحول بڑھنے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے منفی اثرات عالمی و مقامی بلین مارکیٹ پر جمعہ کو پانچویں دن بھی اثرانداز رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 70ڈالر کی کمی سے 4ہزار 020 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 24ہزار 536 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 001روپے کی کمی سے 3لاکھ 63ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 21سینٹس کی کمی سے 53ڈالر 87سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 221روپے کی کمی سے 5ہزار 865روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 189روپے کی کمی سے 5ہزار 028روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل