Monday, September 14, 2026
 

نکاح پر اربوں روپے کی جیولری؟ ماہ نور صفدر کے شاہانہ برائیڈل لُک کی تفصیلات جانیں

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا عروسی لُک سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے خاص دن کیلئے روایتی مگر نفیس انداز کا انتخاب کیا جس میں آئیوری عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری، ہلکا میک اپ اور کھلے بال نمایاں رہے۔         View this post on Instagram                       لباس کی تفصیلات: نکاح کیلئے ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ دلہن نے بھاری رنگوں کے بجائے ہلکے اور کلاسک آئیوری رنگ کا انتخاب کیا جس نے نکاح کی نجی اور سادہ تقریب کیلئے ان کے لُک کو مزید نفیس بنایا۔         View this post on Instagram                       میک اپ کس نے کیا؟ ان کا برائیڈل میک اپ لاہور سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ سحرش نے کیا۔ دلہن کیلئے نسبتاً نرم اور قدرتی میک اپ لُک کا انتخاب کیا گیا، جبکہ انہوں نے بالوں کو کھلا رکھا۔         View this post on Instagram                       جیولری کی تفصیلات: ماہ نور صفدر نے اپنے آئیوری لباس کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا، جس نے ان کے مجموعی نکاح لُک کو مزید نمایاں کیا۔ رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح پر معروف جیولری برانڈ ’مواود‘ کا تقریباً 15 ملین ڈالر (4.2 ارب پاکستانی روپے) مالیت کا نیکلس پہنا، جس میں 62.34 قیراط کا فینسی انٹینس ییلو ڈائمنڈ نصب ہے اور اس کے گرد سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکمل جیولری سیٹ میں نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل ہیں، جن کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر (تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے) ہے۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا جنہوں نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، اسی یونیورسٹی سے ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل