Loading
میر رضا قتل کیس میں والدین کے وکلا نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔
عدالت میں دائر کی گئی اس نئی درخواست میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
نظرثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے تفتیش کے دوران ہونے والی کوتاہیوں کو خود تسلیم کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ موجود ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ حقائق عدالتی فیصلے میں نظر انداز ہوئے ہیں، جبکہ میر رضا کے قتل کے حقائق جاننے کے لیے شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔
درخواست کے مطابق تفتیش شفاف اور غیر جانبدارانہ کروانے کے لیے جے آئی ٹی کی ضرورت ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل