Loading
ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ علیف نے 72 برس کی عمر میں خود سے 52 سال کم عمر 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔
ملائیشین میڈیا کے مطابق عبدہ علیف کے چھوٹے بھائی اور سابق قومی کھلاڑی و کوچ داتوک یونس علیف نے تصدیق کی کہ شادی 27 اگست کو ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان اس رشتے پر رضامند تھے اور شادی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔
رشتہ داروں اور قریبی عزیزوں کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
یونس علیف کے مطابق ممکنہ طور پر ان کے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہیں اسی وجہ سے وہ کسی کی فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔
عبدہ علیف کے ایک سابق ساتھی نے بھی وائرل تصویر کو مستند قرار دیا تاہم شادی کی جگہ اور دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
سابق فٹبالر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
عبدہ علیف نے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ملائیشین فٹبال ٹیم کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے ملائیشیا کو کوالیفائی کرانے والی ٹیم کا حصہ تھے تاہم ملک نے بعد میں ان کھیلوں میں شرکت نہیں کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل