Loading
تہران: ایران نے ملک کے پِک ایکس ماؤنٹین (کولانگ کوہ) میں کسی نئی سرگرمی سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پِک ایکس ماؤنٹین کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا اس علاقے میں سرگرمیوں کی نگرانی کررہا ہے اور ایران کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
پِک ایکس ماؤنٹین ایران کے جوہری اور فوجی تنصیبات سے متعلق امریکی تشویش کا ایک اہم مقام بن چکا ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل یہاں ممکنہ امریکی کارروائی کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے بتایا ہے کہ تہران اور خلیجی ممالک کے درمیان عمان میں ہونے والا اہم اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب نے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ رائٹرز کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت علاقائی معاملات پر بات چیت متوقع تھی۔
عمان نے بھی اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنا ہے۔ نئے اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اجلاس کا ملتوی ہونا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، تیل کی عالمی سپلائی اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سفارتی کوششوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل