Monday, September 14, 2026
 

انگلینڈ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ

 



انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیم پر ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی منہا کر دیے گئے جس کے بعد اب پاکستان کے صرف پانچ پوائنٹس باقی رہ گئے ہیں۔ قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔  Pakistan's points percentage in the WTC drop from 14.81 to 4.63 ???? pic.twitter.com/0sbYP6SfJC — Cricinfo (@cricinfo) September 14, 2026 وقت کی رعایت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو 11 اوورز کم کرانے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ قوانین کے تحت ہر کم اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔ A further blow for Pakistan who have been hit with a pair of sanctions following their loss to England in the third #WTC27 contest in Birmingham.https://t.co/4pBrDK5K7n — ICC (@ICC) September 14, 2026 پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی مجوزہ سزا قبول کرلی جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ فیلڈ امپائرز پال ریفل اور کرس گیفنی کے ساتھ تیسرے امپائر الاؤالدین پالیکر اور چوتھے امپائر رسل وارن نے بھی چارج عائد کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل