Monday, September 14, 2026
 

حنا جاوید قتل کیس؛ ملزم کی درخواستِ ضمانت سماعت کے لیے منظور

 



ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیر احمد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مقتول پارٹی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس کے گرفتار ملزم ذیشان ارشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سماعت سے قبل 2 وکلا کی جانب سے ملزم کی ضمانت کے لیے 2 الگ الگ درخواستیں دائر کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اڈیالہ جیل سے ایک ہی ملزم کے 2 الگ الگ وکالت نامے کیسے بائیو میٹرک ہوگئے؟ ملزم نے جیل سے 2 الگ الگ وکلا کو ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کی اجازت کیسے دی؟۔ عدالت نے اس حوالے سے اڈیالہ جیل حکام سے بھی جواب طلب کرلیا۔ آج کی سماعت کے  موقع پر حنا جاوید قتل کیس میں ملزم ذیشان ارشد کے نامزد دونوں وکلا حمزہ عباسی اور جنید حسن اپنے وکالت ناموں کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔ دونوں وکلا کے پاس جیل کی بائیو میٹرک تصدیق اور ملزم کے دستخط شدہ وکالت نامے بھی موجود تھے، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل