Monday, September 14, 2026
 

جنوبی کوریا کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی مذمت، فوری حملے روکنے کا مطالبہ

 



سیول: جنوبی کوریا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں حوثیوں کی جانب سے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے وابستہ گروپ سے فوری طور پر ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے کسی بھی صورت قابل قبول یا قابل جواز نہیں ہوسکتے۔ وزارت کے مطابق ایسے اقدامات بھی ناقابل قبول ہیں جو بحری جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ آمدورفت کو خطرے میں ڈالیں۔ جنوبی کوریا نے حملے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور خطے میں شہریوں کے تحفظ اور محفوظ بحری نقل و حمل کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بحیرہ احمر، خلیج عدن اور آبنائے ہرمز سمیت خطے کے اہم بحری راستوں کی سکیورٹی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل