Loading
تل ابیب: یمن کے حوثی گروپ کی باب المندب آبنائے کے قریب بڑھتی ہوئی موجودگی کے باعث اسرائیل نے اپنی بحری افواج کی تیاری اور نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔
ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی ادارے بحیرہ احمر کے ساحل پر حوثیوں کی پیش قدمی اور اہم سمندری گزرگاہ کے اطراف ان کی پوزیشن مضبوط ہونے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی اندازوں کے مطابق یمنی حکومت کی فورسز کی پیریم جزیرے (میون آئی لینڈ) سے پسپائی نے حوثیوں کی بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت بڑھا دی ہے۔ یہ جزیرہ باب المندب کے داخلی راستے کے قریب واقع ہے اور اس کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
باب المندب بحیرہ احمر کو خلیج عدن اور بحر ہند سے ملانے والی اہم سمندری گزرگاہ ہے۔ اس راستے میں کشیدگی یا بحری نقل و حرکت میں رکاوٹ سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔
Israel raises readiness of its naval forces amid growing concern over advances by Yemen’s Houthi group near the strategic Bab el-Mandeb Strait, according to media reports
➡️ Yedioth Ahronoth says Israel is closely monitoring the Houthis’ expanded presence along Yemen’s Red Sea… pic.twitter.com/ftaOVjjLub
— Anadolu English (@anadoluagency) September 14, 2026
اسرائیل کی جانب سے بحری تیاری میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں کی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں پیش قدمی نے خطے میں بحری سلامتی کے خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل