Wednesday, September 16, 2026
 

کراچی، بوٹ بیسن میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد میں بوٹ بیسن پولیس کا بلاک 2 کلفٹن کے علاقے میں مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت شمس اور عباس خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 بور کی 2 پستولیں، 2 موبائل فونز، نقد رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل