Loading
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
این ایل سی کی معاونت سے بارج آپریشن فریڈم کے تحت ساحلی کم گہرائی والے علاقوں میں نقل و حرکت کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ بارج آپریشن کے ذریعے کم گہرائی والے ساحلی علاقوں میں کشتی نما بڑے جہازوں کے ذریعے سامان ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کیا جاتا ہے۔
این ایل سی جدید ٹرانزٹ اینڈ ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے مال بردار گاڑیوں کی نگرانی اور محفوظ نقل و حرکت یقینی بنا رہا ہے جبکہ بندرگاہی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے تحت کوسٹ ٹو کوسٹ جدید ریڈار نیٹ ورک بھی قائم کیا گیا ہے۔
این ایل سی نے بندرگاہی سرگرمیوں سے متعلق ضروری مہارتوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا ہے۔ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے بندرگاہی امور سے متعلق طریقہ کار کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
ادارہ جاتی رابطہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نگرانی کے ذریعے پاکستان کے بحری شعبے میں بہتری کے عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل