Thursday, September 17, 2026
 

فیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑو

 



پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھہڑو نے فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز دیے گئے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں نثار کھہڑو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز ان کا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا، انہیں اس بیان پر دلی طور پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کے وقار کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔ نثار کھہڑو نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے الفاظ سے کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہو۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل