Loading
گوجرانوالہ میں ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کی خالی نشست پر ان کے صاحبزادے راشد بشیر ورک کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے این اے 77 گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں راشد بشیر ورک مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، انہیں پارٹی ٹکٹ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔
این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل