Saturday, September 19, 2026
 

لاہور: معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال بٹ المعروف پھینا جی انتقال کرگئے

 



پنجاب اسٹیج کا ایک اور درخشاں فنکار خاموش ہوگیا جب کہ معروف اداکار اور کامیڈین  آصف اقبال بٹ المعروف پھینا جی انتقال کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق ساٹھ سالہ آصف بٹ کو  دل کا دورہ پڑا، اہل خانہ انہیں ہسپتال لے کر پہنچے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، اصف اقبال کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا اور انہیں ڈراما فیلڈ میں معروف فنکار سہیل احمد عزیزی نے متعارف کروایا۔ پھینا جی صرف اداکار نہیں بلکہ انتہائی ذہین اور حاضر جواب فنکار بھی تھے۔ مستانہ اور ببو برال مرحوم جیسے بڑے فنکار ان کے قریبی دوستوں میں شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ماحول میں دوستوں کی محفلیں سجتیں، وہاں کتابوں سے زیادہ ڈرامے اور جگتوں کی باتیں ہوتیں۔ آصف بٹ نے اسی مصروفیت کے ساتھ گریجویشن مکمل کی اور فن کی دنیا میں اپنا الگ مقام بنایا۔ آصف اقبال بٹ نے امانت چن، ناصر  چنیوٹی، نسیم وکی سمیت اسٹیج کے کئی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا اور اپنی برجستہ اداکاری اور جگت کے منفرد انداز سے شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔ اداکار آصف اقبال کا انتقال اسٹیج کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی اداکاری، برجستگی اور دوستوں کے ساتھ گزاری یادیں ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل