Saturday, September 19, 2026
 

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم ترین رابطہ 

 



حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم ترین رابطہ  ہوا ہے۔ اس رابطے کا انکشاف سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس  نے صحافی سے گفتگو میں کیا۔ صحافی نے علامہ راجہ ناصر عباس سے سوال کیا کہ کیا اس ہفتے آپ کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی؟ علامہ راجہ ناصر عباس نے تصدیق  کی کہ بلکل ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملاقات مں لانگ مارچ اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، یہ ملاقات اُن کی خواہش پر ہوئی، میں نے کسی سے درخواست نہیں کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل