Saturday, September 19, 2026
 

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

 



وفاقی حکومنت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا تھا عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف نے رجسٹریشن میسج کو بالکل مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگچی اور رکشوں کو ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملےگی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکل، چنگچی اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے، اسکیم میں 91.6 فیصد رجسٹریشن 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی ہے، 800سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا تناسب 8.4 فیصد ہے۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا فیول اسکیم کے تحت 14 لاکھ 93ہزار 848 شہریوں کو فیول ٹوکن جاری کیے گئے، اب تک 6 لاکھ 55ہزار 67 شہری فیول حاصل کرچکے ہیں، عوام سے اپیل ہے کسی بھی فراڈ سےبچنے کیلیے اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل