Loading
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری اختلافات کے دوران نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ایمان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر رجب کو مدعو کیا اور وہ تقریب میں شریک ہوئے۔
شوہر کی آمد پر ایمان فاطمہ جذباتی ہو گئیں اور دونوں کے درمیان مکمل صلح کی امید بھی ظاہر کی۔
View this post on Instagram
ایمان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے آئے، اب وہ چاہتی ہیں کہ رجب آئیں اور انہیں اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔
ایمان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، بعض نے دونوں کے درمیان صلح اور گھر آباد رہنے کی دعا کی جبکہ کچھ صارفین نے ازدواجی معاملات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل