Loading
دل میں گولی لگنے والا بلوچستان کا 12 سالہ بچہ صحت یاب ہو کر این آئی سی وی ڈی سے ڈسچارج کردیا گیا۔
خضدار سے تعلق رکھنے والے بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا، ایک ماہ پہلے این آئی سی وی ڈی میں بچے کے دل سے گولی نکالنے کا کامیاب پیچیدہ آپریشن کیا گیا۔
بچے کے دل میں پیوست گولی کو تقریباً دو گھنٹے کی پیچیدہ سرجری کے ذریعے نکال لیا گیا تھا، پروفیسر سہیل خان بنگش کی سربراہی میں ماہر پیڈیاٹرک کارڈیک ٹیم نے کامیاب سرجری کی تھی۔
حکومتِ سندھ کے تعاون سے این آئی سی وی ڈی میں پیچیدہ امراضِ قلب کے مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پروفیسر سہیل خان بنگش نے کہا کہ بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب لایا گیا تھا اور گولی اس کے دل میں پیوست تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل