Tuesday, September 22, 2026
 

روشم خان کے دھرنے کیخلاف منگھوپیر میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

 



ماربل کے ٹرانسپورٹرز نے منگھوپیر تھانے کی سڑک بند کرنے کے خلاف گرم چشمہ کے قریب احتجاجاً ماربل سے لدی گاڑیاں کھڑی کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنے اور سڑک کی بندش کے خلاف منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ماربل کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی سڑک پر ماربل سے لدے ٹرک کھڑے کردیے۔ ٹرانسپورٹرز نے راستہ بند کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر تھانے کے سامنے سڑک کی بندش کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  اس حوالے سے ایس ڈی پی او منگھوپیر ڈی ایس پی شاکر نے بتایا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے احتجاج کیا گیا تھا تاہم پولیس نے بات چیت کے بعد ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کر کے ٹریفک بحال کرا دیا گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل