Loading
لبرٹی چوک پر تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں جبکہ حادثے کا سبب بننے والی تیسری گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار ہنڈا سوک نے آلٹو کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں آلٹو مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دوسری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے وقت دونوں گاڑیوں میں تین، تین افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی ہنڈا سوک کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل