Wednesday, September 23, 2026
 

سعودی عرب کا 96 واں یوم الوطنی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، مملکت سبز رنگ میں رنگ گئی

 



سعودی عرب اپنا 96 واں یوم الوطنی آج بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منا رہا ہے ملک بھر میں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے بڑے شہروں میں قومی پرچموں کی بہار ہے جبکہ بلند عمارتوں کو سعودی پرچم کے سبز رنگ سے روشن اور خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ شاہراہوں، تاریخی مقامات اور عوامی مقامات پر بھی یومِ الوطنی کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے مظاہرے بھی جاری ہیں۔ یومِ الوطنی کی تقریبات میں سعودی شہریوں کے ساتھ مملکت میں مقیم غیر ملکی بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سعودی عرب سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل