Wednesday, September 23, 2026
 

کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر غازی گوٹھ، مخدوم بلاول سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 23 سالہ محمد عثمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ محمودآباد کی اعظم بستی گلی نمبر 29 میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے 24 سالہ ثناء زخمی ہوگئی۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل