Loading
یونیورسٹی آف ایریزونا کے محققین کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق میں اب ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جو ایک جینیاتی ڈومینو ایفیکٹ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ عمل کارسینوما (کینسر کی ایک قسم) بننے کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے جس کے باعث وائے کروموسوم کا ختم ہونا مستقبل میں کینسر کے امکان کی ایک نئی اہم علامت بن سکتا ہے۔
ہم میں سے کسی کو بھی اپنے اس نازک سے وائے کروموسوم سے ضرورت سے زیادہ جذباتی وابستگی نہیں رکھنی چاہیے۔ تقریباً 40 فی صد مردوں میں 70 سال کی عمر تک جسم کے کچھ ٹشوز ایسے ہو جاتے ہیں جن کے خلیوں میں وائے کروموسوم کی ایک کاپی موجود نہیں رہتی۔ اگر کوئی شخص 90 سال کی عمر تک پہنچ جائے تو وائے کروموسوم کے ختم ہونے کے امکانات تقریباً 60 فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔
وائے کروموسوم کا یہ نقصان پورے جسم میں ایک موزیک اثر پیدا کرتا ہے جس میں ہر وہ خلیہ جو یہ کروموسوم کھو دیتا ہے، اپنے اردگرد ایسے ٹشوز کا ایک منفرد گروہ تشکیل دے سکتا ہے جو جسم کے دوسرے خلیوں سے جینیاتی طور پر مختلف ہو۔
گزشتہ برسوں کے دوران یہ موزیک اثر صحت کے مختلف مسائل سے منسلک پایا گیا ہے جن میں گردوں کی دائمی بیماری، فائبروسس (ٹشوز کا سخت اور داغ دار ہونا) اور شدید کووڈ-19 کا بڑھتا ہوا خطرہ بھی شامل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل