Wednesday, September 23, 2026
 

کوئٹہ کے شہریوں نے نئے صوبوں کو مسائل اور کرپشن سے نجات کا واحد حل قرار دے دیا

 



بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، کوئٹہ کے شہری بھی حمایت میں سامنے آگئے۔ کوئٹہ کے شہریوں نے نئے صوبوں کو مسائل اور کرپشن سے نجات کا واحد حل قرار دے دیا ہے۔  کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے نہ صرف مسائل میں کمی آئے گی بلکہ انتظامی امور بھی بہتر ہوں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چھوٹے صوبے کا اپنا وزیراعلیٰ اور آئی جی ہوگا، انتظامی نگرانی مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔  شہریوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی رسائی بہتر ہوگی، پاکستان کی یکساں ترقی اورخوشحالی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیرہو چکا ہے، انتظامیہ مضبوط ہونے سے عوامی شکایات کے ازالے میں تیزی آئے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل