Wednesday, September 23, 2026
 

آزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کی احتجاج کی کال مسترد، نظام زندگی معمول کے مطابق رواں دواں

 



آزاد جموں وکشمیر میں فسادی جتھے کی احتجاج کی کال مسترد، نظام زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔ آزادجموں وکشمیرکے باشعورعوام نے فسادی جتھے کی 22 ستمبرکے نام نہاد احتجاج کی کال کو یکسرمسترد کردیا۔ مظفر آباد، نیلم میر پوراورباغ سمیت آزاد جموں و کشمیر بھرمیں مارکیٹیں کھلی رہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی بحال رہی۔ آزاد جموں وکشمیرکے مختلف شہروں میں تعلیمی، کاروباری اورسماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کےعوام نے فسادی جتھے کی احتجاج کی کال مسترد کرکے اپنے باشعور شہری ہونے کاعملی ثبوت دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل