Wednesday, September 23, 2026
 

اسپیکر کا بیان سراسر جھوٹ ہے ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ناصر عباس

 



قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا بیان سراسر جھوٹ ہے، محمود خان اچکزئی یا میرے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے اسپیکر قومی اسمبلی کے موقف کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بدقسمتی سے جھوٹ بہت آگیا ہے  یہاں غلط بیانی اور اپنے ضمیر کے خلاف بیانات دیے جاتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی کے انٹرویو میں کی گئی گفتگو کی شدت سے نفی کرتا ہوں ان کا بیان بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے محمود خان اچکزئی اور ہمارے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہمیں آج آپ کے ذریعے پتا چل رہا ہے کہ ایسا کوئی بیان آیا ہے۔ راجا ناصر عباس نے کہا کہ انٹرویوز سے قبل محمود خان اچکزئی اور مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، ہم روزِاول سے تقاضا کرتے آرہے ہیں کہ مشکلات سے ملک کو نکالنے کے لیے ملاقات ہونی چاہیے، ہم نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں جس سے ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب سے ممبران اسمبلی کو گرفتار کیا کیا، بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس ان سے اجازت لی گئی اگر اجازت لے کر گرفتار کیا گیا تو یہ پارلیمان پر حملہ ہے، اگر بغیر اجازت گرفتار کیا تو انہیں رہا کروایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موبائل بھی ہیں وٹس ایپ بھی ہیں ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے ساتھ اسپیکر یا ان افراد کا بات کرنا کیا کوئی مشکل تھا؟ پارلیمنٹ کو تالے لگے تھے ہم اندر بیٹھے تھے یہاں مسجد یا پارلیمنٹ میں ہی ہم سے بات ہو جاتی ہمیں آ کر خود بتا دیتے کہ بانی سے ملاقات کروانی ہے، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ علامہ راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بانی سے ملاقات کا پیغام نہیں دیا گیا، اگر بانی سے ملاقات کا پیغام کسی کو دیا بھی گیا تو ہم تک نہیں پہنچایا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل