Wednesday, September 23, 2026
 

کراچی: پاپوشنگر میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد، واقعے میں پراسراریت کا انکشاف

 



پاپوشنگر چاندنی چوک کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاپوشنگر شوکت نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 19 سالہ نازیہ زوجہ فرمان کے نام سے کی گئی جس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی۔  انھوں نے بتایا کہ واقعے میں کچھ پراسراریت ہے جبکہ متوفیہ کے شوہر فرمان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ دوپہر ڈھائی تین بجے کے قریب اہلیہ کا فون آیا تھا کہ اس کی طبعیت خراب ہے اور جب وہ آدھے گھنٹے کے بعد گھر پہنچا تو اس کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا۔  متوفیہ نازیہ مذکورہ گھر میں اپنی والدہ اور شوہر کے ہمراہ رہائش پذیر تھی جبکہ متوفیہ کی والدہ اور ماموں بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل