Thursday, September 24, 2026
 

معمر شخص کو کار سے دانستہ ٹکر؟ فوٹیج سامنے آگئی، 6 دن بعد ڈرائیور گرفتار

 



تھانہ آر اے بازار کی حدود ہارلے اسٹریٹ میں معمر شخص کی کار کی ٹکر سے ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے 6 روز بعد ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مرزا حسین نے مشکوک انداز میں معمر شخص کفایت حسین کو کار سے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ کار کی ٹکر کے نتیجے میں کفایت حسین جاں بحق ہوگئے تھے۔ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے ساتھ اس کے زیر استعمال کار بھی برآمد کرلی۔ واقعے کا مقدمہ 19 ستمبر کو تھانہ آر اے بازار میں قتلِ سبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد معاملہ مبینہ طور پر مشکوک نظر آیا، تاہم پولیس نے اپنی تفتیش میں واقعے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دے دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل