Loading
چین کی 13 سالہ تیراک یو زیڈی نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 400 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی سونے کا تمغہ جیت لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ وہ ایونٹ میں تین طلائی تمغے اپنے نام کر چکی ہیں۔
یو زیڈی نے ریس کے آغاز ہی سے برتری برقرار رکھی اور 4 منٹ 28.56 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے نیا ایشین گیمز ریکارڈ قائم کیا۔
pic.twitter.com/aiWf505W22
— media sport (@sportnmedia2) September 21, 2026
انہوں نے 2014 سے قائم سابقہ ریکارڈ کو تقریباً ساڑھے چار سیکنڈ کے بڑے فرق سے بہتر بنایا۔
ان کا یہ وقت رواں سال دنیا کا چوتھا تیز ترین وقت بھی ہے جبکہ ان سے تیز صرف کینیڈا کی عالمی ریکارڈ ہولڈر سمر میکنٹوش نے تیراکی کی ہے۔
چین کی ہی کے وینشی نے چاندی جبکہ جاپان کی میو ناریتا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
یو زیڈی اس سے قبل 200 میٹر بٹر فلائی اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی طلائی تمغے جیت چکی ہیں۔
دوسری جانب شمالی کوریا کی ویٹ لفٹر ری سونگ گم نے خواتین کے 49 کلوگرام مقابلے میں تین عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنا تیسرا ایشین گیمز گولڈ میڈل جیت لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل