Loading
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو احتجاجی دھرنوں سے پاک رکھنے کے لیے سخت پالیسی اپناتے ہوئے کسی بھی سیاسی گروہ کو دارالحکومت میں داخل نہ ہونے دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کو خبردار کیا کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد ملنے والی تمام سہولتیں فوری طور پر ختم کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ معطل کرنے کے فیصلے کو ان کی بزدلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھرنوں اور احتجاج سے بھاگ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو لانگ مارچ کر کے دکھائیں کیونکہ اب ان کا یہ ڈراما نہیں چلے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کی سہولت کاری میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کردار ایک سیاسی رہنما کے بجائے کالعدم جماعت کے کمانڈر جیسا ہے، جو غیر قانونی مائننگ کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل