Saturday, September 26, 2026
 

پازیٹو پیس انڈیکس میں طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی سامنے آگئی

 



افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام  ترین ملک قرار دیا جارہا ہے. معروف آسٹریلوی تھنک ٹینک نے کہا کہ افغانستان  امن، حکمرانی اور آزادیِ اظہار کے شدید بحران  کا شکار ہے. آسٹریلوی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی  پوزییٹیو پیس رپورٹ 2026 کے مطابق پازیٹو پیس انڈیکس 2026 میں افغانستان 163 ممالک میں 157 ویں نمبر پر، دنیا کے پسماندہ ترین  ممالک میں شامل ہے. پازیٹو پیس انڈیکس میں 3.3 فیصد کی تنزلی کے بعد، افغانستان گزشتہ دہائی میں جنوبی ایشیا کا واحد شدید ناکام ملک بن چکا ہے ، افغان رجیم میں صحافتی آزادی میں 78.8 فیصد کی تاریخی گراوٹ نے اسے میڈیا کی آزادی کے لحاظ سے جنوبی ایشیا کا بدترین ملک بنا دیا ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل