Loading
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کی تعداد 169 تک جا پہنچی ہے۔ اسکریننگ اور ٹیسٹ کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق صورت حال کے پیش نظر ایچ آئیئ وی متاثرہ بچوں اور خاندانوں کے لیے حکام کی جانب سے 5 میڈیکل بورڈ تشکیل دیے جا چکے ہیں، جبکہ 142 متاثرہ بچوں کی میڈیکل بورڈ میں رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ 109 بچوں کے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں اور انڈومنٹ فنڈ سے 76 متاثرہ خاندانوں کو 2 ماہ کی مالی معاونت منتقل کی جا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق دستاویزات نامکمل ہونے اور بے نظیر کارڈ کے مسائل کے باعث 34 متاثرہ خاندان اب بھی مالی امداد کے منتظر ہیں۔ اسپتال ریکارڈ میں ایچ آئی وی سے صرف 2 اموات درج ہیں، جبکہ حقیقت میں 9 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے جاں بحق بچوں کے خاندان تاحال انڈومنٹ فنڈ کی مالی معاونت سے محروم ہیں، جنہیں امداد دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ تاحال متاثرہ بچوں کی رجسٹریشن، مالی معاونت اور اموات کا ریکارڈ توجہ طلب ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل