Saturday, September 26, 2026
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید

 



بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب، صدر ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف بھارتی اشتعال انگیز اقدام کو یکسر مسترد کر دیا. امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا.  وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے من گھڑت بہانے کے تحت جارحیت کی جس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں بہادر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا. وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ  دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گا.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل