Saturday, September 26, 2026
 

پاکستانی مداح اور سنجو سیمسن کی محبت بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

 



پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی رقابت ہمیشہ جذبات اور سنسنی سے بھرپور رہتی ہے تاہم کھیل کبھی کبھار ایسے خوبصورت لمحات بھی سامنے لاتا ہے جو سرحدوں اور اختلافات سے بالاتر ہوتے ہیں۔ جاپان کے شہر سانو میں بھارت اور جاپان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ایک پاکستانی مداح کی بھارتی وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے مختصر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداح نے پہلے ایشان کشن کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم جواب نہ ملنے پر اس نے سنجو سیمسن کو آواز دی۔ مداح نے کہا، ’سنجو، میں آپ سے محبت کرتا ہوں، ابھیشیک کو بلائیں۔‘ سنجو نے رک کر بتایا کہ ابھیشیک شرما کھانا کھا رہے ہیں اور کچھ دیر بعد باہر آئیں گے۔ انہوں نے مداح کو کھلاڑیوں کے باہر آنے تک انتظار کرنے کی جگہ بھی بتائی۔ اس پر پاکستانی مداح نے کہا کہ وہ وہیں انتظار کرے گا، تاہم وہ پاکستان سے ہے اور سنجو سے محبت کرتا ہے۔ ???? PAKISTAN FAN MOMENT! A Pakistani fan met Sanju Samson and said: “Sanju, I love you! I’m from Pakistan . We are your big fans!” A beautiful cricket moment beyond borders. India fan????? pic.twitter.com/sqdmx2NjFp — Talha Nawaz (@TalhaDigital007) September 24, 2026 مختصر مگر خوشگوار یہ ملاقات کھیل کے ذریعے امن، محبت اور باہمی احترام کے خوبصورت پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل