Loading
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس ایکٹ کی شقوں پر تنقیدی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے سامنے برابری کی کیا ہی غیر معمولی مثال ہے، بہت خوب،اسی طرح جاری رکھیں اور کیا یہی ہے ریاست مدینہ؟
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس قانون کی بعض شقوں پر سوالات اٹھادیے۔
انہوں نے کہا کہ کیا قانون سب کے لیے برابر نہیں ہونا چاہیے؟ قانون کے سامنے برابری کی کیا ہی غیر معمولی مثال ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہت خوب، اسی طرح جاری رکھیں اور کیا یہی ہے ریاست مدینہ؟ خیبرپختونخوامیں ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے اسپیکر کی اجازت کی شرط حیران کن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق مبینہ قانونی طریقہ کار پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدمے میں ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے اسپیکرسے اجازت کیوں ضروری ہوگی؟
محسن نقوی نے کہا کہ کوئی ایم پی اے سنگین جرم کا مرتکب ہو تو کیا پولیس پہلے اسپیکرکی اجازت لے گی؟قانون کی نظر میں برابری کے اصول پر سوالات اٹھتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل