Loading
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے مقدمے میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور ساتھی سمیر کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلبی نوٹس جاری کردیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمہ انمول اور سمیر کو ویڈیو لنک پر پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا۔
عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور ساتھی سمیر پر فرد جرم عائد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشاد حسین نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ ملزمان انمول عرف پنکی اور سمیر نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
صحت جرم سے انکار پر عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف درخشاں پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل