Monday, September 28, 2026
 

کلفٹن میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

 



کلفٹن بینظیر پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا. تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بینظیر پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے راہگیرکی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی.  پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا.  سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کار کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے راہگیر کی لاش قانونی کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کر دی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل