Loading
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے متعلق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پیٹرولیم لیوی میں 35 سے 40 روپے کمی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کی آڑ میں وصول کیے جانے والے 130 روپے سے زائد اضافی بوجھ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت امیر جماعت اسلامی سے منسوب لغو باتیں پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف دھرنے اور مارچ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کال پر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیراعظم نے وطن واپسی کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں گے بصورت دیگر جماعت اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی جانب سپر مارچ کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل