Loading
شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم وقاص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے ملزم احمد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل