Tuesday, September 29, 2026
 

رواں سال سندھ میں  1 لاکھ 17 ہزار 16 ملیریا کیسز رپورٹ

 



محکمہ صحت سندھ نے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس میں رواں سال سندھ میں  1 لاکھ 17 ہزار 16 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. سندھ میں رواں سال سیریبرل ملیریا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 46 ہزار 183 کیسز رپورٹ ہوئے. لاڑکانہ ڈویژن میں ملیریا کے 33 ہزار 785 کیسز رپورٹ* سکھر ڈویژن میں ملیریا کے 12 ہزار 58 کیسز رپورٹ جبکہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں ملیریا کے 13 ہزار 5 کیسز رپورٹ ہوئے. میرپورخاص ڈویژن میں ملیریا کے 10 ہزار 898 کیز رپورٹ جبکہ کراچی ڈویژن میں رواں سال ملیریا کے ایک ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل