Tuesday, September 29, 2026
 

کراچی؛ صرافہ بازار میں چاندی کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و چاندی برآمد

 



ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 روز قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 روز قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والے ملزم سعید احمد  کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 25 ستمبر کو کھارادر کے علاقے صرافہ بازار میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چاندی کی ڈکیتی کی تھی۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم 31 اگست کو کھارادر کاغذی بازار میں کپڑے کے تھان کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر تقریباً 06 کلو چاندی لیکر فرار ہوگئے تھے، گرفتار ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ معلومات اور سی سی وی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھارادر، کلری اور نیو ٹاؤن کے علاقوں میں ڈکیتی کرتے تھے۔ گرفتار ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل